زوم انتظامیہ کا نیا اقدام، مائیکروسافٹ اور گوگل کے مقابلے کیلئے ای میل پر کام شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زوم انتظامیہ کا نیا اقدام، مائیکروسافٹ اور گوگل کے مقابلے کیلئے ای میل پر کام شروع
زوم انتظامیہ کا نیا اقدام، مائیکروسافٹ اور گوگل کے مقابلے کیلئے ای میل پر کام شروع

کورونا وائرس کی عالمی وباء نے سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت کو دنیا پر آشکار کردیا جس کے باعث سب سے زیادہ مشہور ہونے والی ایپ زوم نے نیا قدم اٹھاتے ہوئے مائیکرو سافٹ اور گوگل کا مقابلہ کرنے کیلئے ای میل سروس پر کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو کے ذریعے ابلاغ کی ایپ زوم کی انتظامیہ ای میل کے ساتھ ساتھ کیلنڈر سروس بھی شروع کرنا چاہتی ہے۔ سن 2020ء کورونا وباء کے باعث دنیا بھر کیلئے تکلیف دہ رہا تاہم زوم کیلئے اچھا ثابت ہوا۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ زوم نے ای میل پر حال ہی میں کام شروع کیا جس کی آزمائش 2021ء کے آغاز میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فی الحال کیلنڈر ایپ کی تیاری کے سلسلے میں کوئی واضح پلان سامنے نہیں آسکا۔

جی میل، آؤٹ لک اور یاہو پہلے ہی ای میل سروس کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہیں جنہیں ٹکر دینا زوم جیسی نئی کمپنی کیلئے کوئی آسان بات نہیں ہوگی جو موبائل فونز کے ساتھ ساتھ پرسنل کمپیوٹرز، لیب ٹاپس اور ٹیبلٹس پر بھی استعمال ہور ہی ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سنگا پور میں ایک شخص کو زوم کی ویڈیو کال کے ذریعے سزائے موت سنا دی گئی جس کا جرم یہ تھا کہ اس نے منشیات کے لین دین میں کردار ادا کیا۔

حیران کن طور پر یہ سزا رواں برس مئی کے دوران زوم کے ذریعے سنائی گئی جبکہ خود سنگا پور میں بھی یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس رہا جس میں سزائے موت سنانے کیلئے عدلیہ کو کسی سافٹ وئیر کا استعمال کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: سنگاپور میں عالت نے ملزم کو زوم کال کے ذریعے سزائے موت سنا دی

Related Posts