زوہا رحمان پہلی بار بالی ووڈ کی فلم 83 میں کام کریں گی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زوہا رحمان پہلی بار بالی ووڈ کی فلم ''83''میں کام کریں گی
زوہا رحمان پہلی بار بالی ووڈ کی فلم ''83''میں کام کریں گی

کراچی:اسپائیڈر مین (فار فرام ہوم) میں پہلی حجابی خاتون کا کردار اداکرنے اور اپیل پلس شو فاؤنڈیشن میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ زوہا رحمان نے بالی ووڈ میں قدم جمانے کی تیاری کرلی، وہ کبیر خان کی نئی متوقع اسپورٹس فلم 83میں رنویر سنگھ کے مد مقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

فلم کے ٹیزر جس میں زوہان رحمان کو دکھایا گیا ہے،ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ جس طرح 1983کے ورلڈ کپ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کراپنی پہلی جیت کے سارے اعزاز اپنے نام کرلیے تھے۔

زوہا بلیچر سے یہ میچ دیکھ رہی ہے اور یہ اندازہ لگاتی ہے کہ آگے کیا ہوسکتا ہے۔فلم میں اداکارہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی پہلی نسل کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

زوہارحمان کا اپنی فلم سے متعلق کہنا تھا کہ اپنے وقت کے بڑے ستاروں کے ساتھ اتنے بڑے پراجیکٹ کا حصہ بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ اوریہ میری زندگی کے سب سے دلچسپ تجربات میں سے ایک ہے۔

زوہا رحمان کی صلاحیتوں کو حدود میں قید نہیں کیا جاسکتا، اداکارہ حال ہی میں پاکستان کے انٹرٹینمنٹ کے میدان میں انقلاب برپاکر تے دیکھا جاسکتا ہے،وہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بلاک سیریل دلِ مومن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ زوہا رحمان کے بارے میں۔

زوہا رحمان ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں،انھوں نے بہت ہی کم وقت میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے، ابھرتے ہوئے ستارے نے مارویل سینیمیٹک یونیورس کے اسپائیڈر مین (فار فرام ہوم)میں حجابی کے کردار سے اپنی پہنچان بنائی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ستاروں سے بھرپور قاتل حسیناؤں کے نام کاٹیزر زی 5 پر ریلیزکر دیا گیا

ا س کے علاوہApple TV+پروڈکشن فاونڈیشن کا حصہ ہیں، جبکہ کبیر خان کی اسپورٹس فلم 83میں۔ ڈیبیو کررہی کے علاوہ اداکارہ کو سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر سیریل دل مومن میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Posts