غزہ جنگ کے دوران یومیہ 60 فوجی زخمیوں کا صہیونی اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے دوران صہیونی فوجی زخمیوں کی تعداد یومیہ 60 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک زخمیوں کے 5000 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 2000 زخمی اسرائیلی فوجیوں کو معذور کے طور پر رجسٹر کیا گیا ہے۔

غزہ کے ہزاروں شہداء میں ساڑھے 6 سو سال پرانی مسجد بھی شامل ہوگئی

زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے 58 فیصد کو بازوؤں اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں اور 12 فیصد کے اندرونی اعضاء پھٹے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے کم از کم 100 زخمی اندھے ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے 7 فیصد فوجی اور افسران براہ راست نفسیاتی علامات کا شکار ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کے 97 فوجی مارے گئے۔ 7 اکتوبر سے اب تک 421 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Posts