زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی،وائٹ واش نہ ہوسکا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی،وائٹ واش نہ ہوسکا
زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی،وائٹ واش نہ ہوسکا

راولپنڈی: زمبابوے نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، دوسری جانب پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور کرایا گیا جس میں فیصلہ ہوا، پاکستان کی جانب سے افتخار احمد اور خوشدل شاہ بیٹنگ کے لیے آئے لیکن افتخار پہلی اور خوشدل شاہ چوتھی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے صرف 3 رنز کا ہدف دیا جو زمبابوے نے آسانی سے پورا کرلیا۔

زمبابوے کے بلیسنگ موزارابانی کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 279 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام دکھائی دیا، دونوں اوپنرز صرف 6 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، امام الحق 4 اور فخرزمان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر خود بیٹنگ کے لیے آئے تاہم دوسری جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، حیدر علی نے جارحانہ کھیل پیش کیا لیکن ان کی اننگز بھی صرف 13 رنز تک محدود رہی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک بار پھر مایوس کیا اور صرف 10 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

بابراعظم اس دوران ذمہ دارنہ کھیل پیش کرتے رہے اور افتخار احمد کے ساتھ 37 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی تاہم افتخار 18 رنز ہی بناسکے جس کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے خوشدل شاہ نے بابراعظم کے ساتھ ملکر 63 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم وہ 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ایسے سخت موقع پر بابراعظم نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بطور کپتان پہلی اور ون ڈے میں مجموعی طور پر 12ویں سنچری مکمل کی، اس دوران آخر میں وہاب ریاض نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف سنچری بنائی تاہم وہ 52 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد 49ویں اوور میں پویلین لوٹ گئے جس کے بعد قومی ٹیم کو جیت کے لیے آخری اوور میں 6 گیندوں پر 13 رنز درکار تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھی تاہم موسیٰ خان نے آخری اوور میں 2 چوکے لگاکر میچ برابر کردیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوگا۔

اس سے قبل زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز برین چاری اور چامو چبھابھا نے کیا، دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 22 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

22 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد شان ولیمز اور برینڈن ٹیلر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، برینڈن ٹیلر نے 56 رنز کی اننگز کھیلی تاہم محمد حسنین کی گیند پر وہ آؤٹ ہوگئے جب کہ شان ٹیلر نے سنچری مکمل کی اور 118 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

Related Posts