زمبابوے سے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر، پاکستانی اسکواڈ کل کراچی پہنچے گا
قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر، پاکستانی اسکواڈ کل کراچی پہنچے گا

راولپنڈی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے سے میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔

قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ زمبابوے کے تجربہ کارکھلاڑی ہیں اور ہم نے ان کے خلاف اچھی پلاننگ کی ہے۔

لڑکوں کو یہی پیغام دیا ہے کہ جو آپ کی صلاحیت ہے اس ہی کے مطابق کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ کپتانی ملنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کوشش ہے اس کو بہتر بناؤں، میں ہر میچ سے پہلے خود پر اعتماد رکھتا ہوں اور پلاننگ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

قومی کپتان نے کہا کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی غیر موجودگی واقعی یاد آتی ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی شائقین کو بہت یاد کیا تھا۔خیال رہے کہ پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

جب کہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہوگا۔لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 نومبر کو کھیلا جانا تھا تاہم اب یہ میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔

Related Posts