ایڈیلیڈ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں زمبابوے کی ٹیم 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ 118رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کے سکندر رضا نے 24 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم سین ولیمز کے علاوہ کوئی بھی بیٹر 10 رنز تک نہ بنا سکا۔
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
زمبابوے کے سین ولیمز نے 23 گیندوں پر 28رنز بنائے۔ اوپنر ویسلے مدھیورے 5 گیندوں پر 1، کپتان کریگ ارون 12 گیندوں پر 3 جبکہ وکٹ کیپر بیٹر ریجس چکبوا نے 16 گیندوں پر صرف 5 رنز بنائے۔
نیدر لینڈز کی ٹیم نے شاندار باؤلنگ اور فیلڈنگ کی۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 9، دوسری 14، تیسری 20، چوتھی 68، پانچویں 77، چھٹی 92، ساتویں 98، آٹھویں 100، نویں 111 جبکہ دسویں 117 کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔
مقررہ 20 اوورز بھی پورے ہونے سے قبل زمبابوے کی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ نیدر لینڈز کے پاؤل وین میکرین نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ برینڈن گلوور، لوگن وین بیک اور بسڈی لیڈے نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیدر لینڈ کو جیتنے کیلئے 118رنز درکار ہیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔ چوتھے اوور کے اختتام تک نیدر لینڈز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 18 رنز بنا لیے۔ بلیسنگ مزربانی کی گیند پر ریان برل کے ہاتھوں کیچ ہونے والے نیدر لینڈز کے اوپنر اسٹیفن مائی برگ پہلے کھلاڑی تھے، جو پویلین لوٹ گئے۔