ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحی یکم اگست کو ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ruet-e-Hilal Committee to meet on Thursday for Ramazan moon sighting

کراچی : چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی ذوالحجہ کے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادت نہیں ملی، پاکستان میں عید الاضحی یکم اگست کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا ہے اور ذوالحجہ کا مہینہ جمعرات 23 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ عید الاضحی یکم اگست کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج نماز عصر کے بعد کراچی کے میٹ کمپلیکس میں ہوا، اجلاس کے دوران مرکزی کمیٹی نے لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں منعقدہ زونل کمیٹیوں سے چاندکی رویت کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے۔

اس سے قبل 4 جولائی کو محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 21 جولائی کی شام کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کا امکان ہے جبکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی 21 جولائی کو چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی تھی۔

گزشتہ روز پیر کو سعودی عرب نے ملک میں عید الاضحی جمعہ 31 جولائی کو منانے کا اعلان کیا تھا، پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عید الاضحی یکم اگست بروز ہفتہ کو منائی جائیگی۔

Related Posts