ژالے سرحدی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے لڑکے کا روپ دھار لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ژالے سرحدی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے لڑکے کا روپ دھار لیا
ژالے سرحدی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے لڑکے کا روپ دھار لیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے اور عوام کی تفریح کیلئے لڑکے کا روپ دھار لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز ڈالنا عوامی مشغلہ نہیں رہا بلکہ متعدد اداکاروں نے بھی اسے عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنا لیا جن میں ژالے سرحدی اہم مقام رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشا گپتا کی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

مشہورومعروف اداکارہ ژالے سرحدی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو اپ لوڈ کی جسے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔

معروف اداکارہ ژالے سرحدی کو مختصر ویڈیو میں ایک ایسے  لڑکے کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جو پولیس اہلکار بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ اس سے کچھ سوالات بھی کیے جاتے ہیں۔

پولیس افسر بننے کے خواہش مند لڑکے (ژالے سرحدی) سے پوچھا جاتا ہے کہ تم پولیس میں بھرتی ہونا چاہتے ہو؟ جواب ملتا ہے یس سر۔ پوچھا جاتا ہے۔ دیس کیلئے جان دے سکتے ہو؟ جواب آتا ہے جی سر۔

پوچھا جاتا ہے کہ بھرتی ہونے سے قبل ایک سوال کا جواب دو۔ اگر تمہارے گھر میں چور گھس آئے تو کیا کرو گے۔ لڑکا (ژالے سرحدی) کہتا ہے کہ افسوس سر۔ پوچھا جاتا ہے کہ افسوس کیوں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

لڑکا بنی ہوئی ژالے سرحدی جواب دیتی ہیں کہ وہ (چور) گھر سے لے کر کیا جائے گا؟ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا ہے۔ 

 

Related Posts