موسیقی پاکستان اور بھارت کو جذباتی طور پر جوڑ دیتی ہے۔زیب بنگش

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
موسیقی پاکستان اور بھارت کو جذباتی طور پر جوڑ دیتی ہے۔زیب بنگش
موسیقی پاکستان اور بھارت کو جذباتی طور پر جوڑ دیتی ہے۔زیب بنگش

پاکستانی گلوکارہ و موسیقارہ زیب بنگش نے کہا ہے کہ آج کے پر آشوب دور میں بھی موسیقی پاکستان اور بھارت کو جذباتی طور پر جوڑنے کا کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ زیب بنگش کو دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے مدعو کیا۔ زیب بنگش نے پاکستان میں موسیقی کی تاریخ، حالات اور دیگر حقائق کی وضاحت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، شوبز ستاروں کی جرجیس سیجا کے برنچ میں شرکت

اس موقعے پر کوک اسٹوڈیو کا ذکر کرتے ہوئے زیب بنگش نے کہا کہ موسیقی کیلئے کوئی براہِ راست پلیٹ فارم جدید آلات کے ساتھ روایتی موسیقی پیش کرکے بھارت کو بھی اپنی گرفت میں لے رہا ہے جس سے دونوں ممالک جذباتی طور پر منسلک ہوئے۔

بانی روحیل حیات کی جمالیاتی آواز پر روشنی ڈالتے ہوئے زیب بنگش نے کہا کہ روحیل حیات کوک اسٹوڈیو کی کامیابی کی بنیاد بنے اور گلیمر اور کمرشل ازم کی جگہ موسیقی نے مرکزی حیثیت حاصل کی۔ موسیقی سرحدوں کی بندشوں کو مٹا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2008 میں کیرئیر کے آغاز سے لے کر اب تک زیب بنگش قومی و بین الاقوامی شہرت رکھتی ہیں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اس گلوکارہ نے امریکا سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور معاشیات اور اسلامی تاریخ میں بھی ڈگری حاصل کی۔

Related Posts