ایف اے ٹی ایف بل کی مخالف اپوزیشن کو ملکی سلامتی سے کوئی غرض نہیں۔زرتاج گل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف بل کی مخالف اپوزیشن کو ملکی سلامتی سے کوئی غرض نہیں۔زرتاج گل
ایف اے ٹی ایف بل کی مخالف اپوزیشن کو ملکی سلامتی سے کوئی غرض نہیں۔زرتاج گل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فارس (ایف اے ٹی ایف) بل کی مخالف اپوزیشن کو ملکی سلامتی سے کوئی غرض نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سینیٹ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) بلیک لسٹ سے بچاؤ کیلئے حکومتی بل کی مخالفت اِس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے سیاستدان پاکستان کو کھانے آئے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے سیاستدانوں کی طرف سے بل کی مخالفت ثبوت ہے کہ جو سیاستدان پاکستان کا کھاتے ہیں انہیں ہمارے وطن کی سلامتی اور ترقی سے کوئی غرض نہیں۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حزبِ اختلاف (اپوزیشن) کے سیاسی رہنما ملک کی سلامتی و ترقی سے بے نیاز ہو کر صرف اپنی بیرونِ ملک حرام پیسے سے بنائی گئی جائیدادیں بچانا چاہتے ہیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حکومتی بل کی مخالفت بلا جواز ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  سابق وزیرِ ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر اسمبلی اور عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی پر حکومت اسمبلی اور عوام کو مسلسل گمراہ کر رہی ہے جبکہ اب تک تمام ایف اے ٹی ایف قوانین ضروری ترامیم کے بعد اپوزیشن کی مدد سے ہی منظور ہوئے۔

مزید پڑھیں: حکومت ایف اے ٹی ایف پر گمراہ کر رہی ہے۔سعد رفیق

Related Posts