حکومت تحلیل، زرتاج گل وزیر انتخابات کی تیاریوں میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت تحلیل، زرتاج گل وزیر انتخابات کی تیاریوں میں مصروف
حکومت تحلیل، زرتاج گل وزیر انتخابات کی تیاریوں میں مصروف

ڈیرہ غازی خان: رواں ماہ کی 3 تاریخ کو قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ حکومت اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی، سابق وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ مملکت اور سابق رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے حلقے این اے 191 کی مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے معززین اور کارکنان سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی 5سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔زرتاج گل وزیر

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zartaj Gul Wazir (@zartajgullwazir)

مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے کارکنان اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقعے پر پی ٹی آئی کارکنان نے زرتاج گل وزیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حکومت بلا روک ٹوک اور حیل و حجت کے اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور ہم 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ بھی اقتدار میں آئیں گے۔

آج سے کم و بیش 3ماہ قبل نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم واحد سیاسی رہنما ہیں جو تمام ملکی مسائل کا حل خوش اسلوبی سے نکال سکتے ہیں۔

 

Related Posts