زرتاج گل وزیر نے شاہد خاقان عباسی کے سوال کو احمقانہ قرار دے دیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
زرتاج گل وزیر نے شاہد خاقان عباسی کے سوال کو احمقانہ قرار دے دیا
زرتاج گل وزیر نے شاہد خاقان عباسی کے سوال کو احمقانہ قرار دے دیا

اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے سوال کو احمقانہ قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے پوچھا کہ حکومت کے پاس کورونا وائرس ختم کرنے کے لیے کیا آپشن ہے؟انہیں وائرس کی ویکسین کا پتہ نہیں۔

وزیرِ مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو یہ علم نہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسین ابھی ایجاد نہیں ہوئی۔یہ  کیلبری فونٹ کی ریلیز سے پہلے ہی اس میں لکھنے والے لوگ ہیں۔