زبان پھر پھسل گئی، زرتاج گل وزیر پر سوشل میڈیا پر تنقید جاری، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زبان پھر پھسل گئی، زرتاج گل وزیر پر سوشل میڈیا پر تنقید جاری، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
زبان پھر پھسل گئی، زرتاج گل وزیر پر سوشل میڈیا پر تنقید جاری، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سابق آرمی چیف اور حکمران جنرل ضیاء الحق کی برسی کو سالگرہ قرار دینے پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد پر آگئیں، ٹوئٹر پر زرتاج گل ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کورونا وائرس کو کووِیڈ 19 کہنے کیلئے 19 پوائنٹس کی توجیہہ پیش کرنے کے بعد زرتاج گل وزیر کا نیا متنازعہ بیان سامنے آیا۔ زرتاج گل وزیر کے مطابق گزشتہ روز سابق آرمی چیف ضیاء الحق کی برسی نہیں بلکہ سالگرہ تھی۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کو براہِ راست پروگرام کے دوران ایک بار پھر غلطی کرتے ہوئے دیکھ کر آج سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کی۔ عارفہ قاضی نامی سوشل میڈیا صارف کے مطابق زرتاج گل وزیر ایک ایسی خوبصورت خاتون ہیں جن کے پاس دماغ نہیں۔

عاصمہ خان نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ شیخ رشید کے بعد زرتاج گل وزیر پی ٹی آئی حکومت کی وہ پہلی نمائندہ شخصیت ہیں جو لاکھوں افراد کے چہروں پر مسکان لے آتی ہیں۔ حساس نوعیت کے معاملات پر موڈ تبدیل کرکے وہ ہمیشہ یہ ثابت کرتی ہیں کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کی وزیر ہیں۔ ان پر ہمیشہ طنز کرنا اچھی بات نہیں۔ 

https://twitter.com/ImAsmakhan/status/1295580944808714242

کرن ناز نے کہا کہ زرتاج تل کا مذاق وہ بھی اڑا رہے ہیں جنہیں یہ تک ٹھیک سے نہیں معلوم کہ 23 مارچ کو کیا ہوا تھا؟ 6 ستمبر کیوں منایا جاتا ہے؟ 5 فروری کو کیا ہوتا ہے؟ بس کسی کی نادانی مل جائے تو سب ٹرک کی بتی کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ 

ٹوئٹر پر زرتاج گل وزیر کے حق اور مخالفت میں سوشل میڈیا صارفین کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ زرتاج گل آج کا ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت ہزاروں پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زر تاج گل وزیر کورونا وائرس کے حوالے سے 19 نکات کا حوالے دینے کے بعد سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئیں۔

 وزیر مملکت زر تاج گل وزیر نے 2 ماہ قبل پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں کورونا وائرس کے انگریزی نام یعنی کوویڈ 19 کا غیر حقیقی ترجمہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  زرتاج گل وزیر سوشل میڈیا ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

Related Posts