اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نےکورونا وائرس کے پیشِ نظر قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کو 7 روز تک سماجی فاصلے کا مشورہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کو مزید ایک ہفتے تک ملاقاتوں سے اجتناب کرنا چاہئے جبکہ وہ برطانیہ سے پچھلے ہی ہفتے آخرِکار تشریف لائے ہیں جہاں کورونا وائرس کافی پھیلا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دو ہفتے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت شہباز شریف پر بھی عائد ہوتی ہے۔ نوٹنکی کو یہ ایک ہفتے بھول جائیں اور آرام فرمائیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو احتیاط سے کام لینا چاہئے۔
شہباز شریف کو مزید ایک ہفتے تک ملاقاتوں سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ پچھلے ہفتے ہی برطانیہ سے آخرکار تشریف لائے ہیں، جہاں پر کورونا کافی پھیلا ہوا ہے۔
حکومت کی طرف سے دو ہفتے کی ہدایت ان پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ نوٹنکی کو یہ ایک ہفتے بھول جائیں اور آرام فرمائیں ۔ نون لیگی قیادت احتیاط کرے۔ pic.twitter.com/UunvHGX9ej— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) March 29, 2020