ضروری ہے کہ مسلمان عزت و احترام اور شرک کا فرق سمجھیں۔زرنش خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے کہا ہے کہ ضروری ہے مسلمان ممالک عزت و احترام اور شرک کے مابین فرق کو سمجھیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ زرنش خان نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ اگر کسی چیز کی قیمت آپ کا ذہنی سکون ہے تو بہت زیادہ قیمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی اداکار ورن دھون کی 36ویں سالگرہ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اپنے ایک اور انسٹاگرام پیغام میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک، بالخصوص پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ وہ ادب و احترام اور شرک کے فرق کو سمجھے۔

پیغام میں اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ مولوی اور نام نہاد اسلامی مبلغین ایک جیسی اقدار رکھتے ہیں۔ اگر ان کے پیروکار شرک کریں تو انہیں سمجھانا چاہئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ اسلامی مبلغین کو اپنے شرک کے مرتکب پیروکاروں کو سمجھانا چاہئے کہ انہیں صرف ایک اللہ کے سامنے جھکنا ہے۔ اسلامی توحید کا بنیادی اصول برقرار رکھنا اور ہتکِ خداوندی کو روکنا ضروری ہے۔

Related Posts