کم عمری میں شادی، زرنش خان نے اپنے بیان کی وضاحت کیلئے ویڈیو جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کم عمری میں شادی کرنے کی کیا وجہ تھی؟ زرنش خان
کم عمری میں شادی کرنے کی کیا وجہ تھی؟ زرنش خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے کم عمری میں شادی کی حمایت پر اپنے بیان کی وضاحت کیلئے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ کم عمری میں شادی اچھی ہوتی ہے جس پر نسائیت پسند میرے پیچھے پڑ گئے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ کم عمری کی شادی میں حالات کو سمجھنا اور ان کے مطابق ڈھلنا آسان ہوتا ہے۔ نسائیت پسندوں سمیت متعدد لوگوں کو میرے بیان پر بہت کچھ کہنا تھا۔ اس لیے مجھے دھر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ندا یاسر نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ پر ڈھیروں تحفے وصول

اپنے گزشتہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ سب سے پہلی بات تو یہ کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ کم عمری کی شادی صرف خواتین کیلئے ہی اچھی ہوتی ہے۔ میں نے کہا تھا کہ کم عمری میں شادی سب کیلئے بہتر ہے۔

معروف اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ میں نے حالات میں ڈھل جانے میں آسانی کے باعث کم عمری میں شادی کو درست قرار دیا جو سچ ہے۔ آپ کم عمری سے بڑے ہوتے ہیں اور سیکھتے ہیں کہ آپ کو کون سا راستہ اختیار کرنا ہے جبکہ شادی سمجھوتوں کا نام ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اداکارہ زرنش خان نے کہا کہ شادی خواتین و حضرات دونوں کو سمجھوتوں پر مجبور کرتی ہے۔ شادی کے دوران دونوں فریقین کو ایک دوسرے کی قبولیت اور صبر و تحمل کی ضرورت ہوتی ہے جو وقت اور عمر گزر جانے کے بعد ممکن نہیں ہوتا۔

زرنش خان نے کہا کہ صبر وتحمل اور قبولیت کی وجہ سے میں نے بیان دیا کہ شادی کم عمری میں ہوجائے تواس میں کوئی ہرج نہیں۔ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہر شخص کا اپنا اپنا ذہن ہوتا ہے اور شادی کس وقت کرنی ہے، یہ ہر ایک کا ذاتی مسئلہ ہوتا ہے۔ 

Related Posts