سندھ کے عوام راشن سے محروم ہیں، فرزند زرداری کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Political future of Sharif brothers is bleak: Murad Saeed

اسلام آباد:بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما مراد سعید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فرزند زرداری کی پریس کانفرنس کسی اور کے نہیں خود پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ سیاسی جملہ بازی اور اپنی ناکامیوں کو وفاق کے سرتھوپنے کی ناکام کوشش کے علاوہ فرزند زرداری کے بس میں کچھ نہیں، وفاق کے مکمل تعاون کے باوجود آج فرزند زرداری کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

کوئی فرزند زرداری کو بتائے صحت صوبائی معاملہ ہے جسے سنبھالنے میں انکی صوبائی حکومت شرمناک حد تک ناکام ہے،اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی سے ملنے والے پیسے اچھے لگتے ہیں تاکہ ڈاکے ڈالے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی کھاتوں میں پیسے ڈالنے اور جعلی کمپنیوں میں ہیر پھیر کے ماہر جبکہ عوام کی فلاح کا معاملہ ہو تو وفاق کی جانب منہ اٹھا لیتے ہیں، پورے سندھ میں لاک ڈاؤن کے نام پر مزدوروں کی توہین اور شرمناک ناکہ بندی کے علاوہ زرداری کے بیٹے اور جماعت نے کیا ہی کیا ہے؟

وفاق اور دیگر تین صوبوں کی حکومتیں کرونا سے عوام کو بچانے جبکہ سندھ کے وزیراعلیٰ زرداری اور ابن زرداری کی ناجائز دولت بچانے میں مصروف ہیں، روز اول سے سندھ کے وزیراعلیٰ کو سپاسنامے اور خبرنامے پڑھنے پر لگایا گیا اور سند کے عوام کو وباء کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

رقوم کی تقسیم سے طبی سامان کی ترسیل تک سارے کارنامے عمران خان اور وفاقی حکومت کریں اور یہ اور انکا وزیراعلیٰ کرپشن اور کرپٹ کرداروں کو بچائیں، عمران خان نے 1 کروڑ 20 لاکھ غریبوں کو نہایت شفاف طریقے سے 12 ہزار فی خاندان کے حساب سے بانٹے۔

مراد سعید نے کہا کہ آپ نے جو راشن بانٹنے کا دعویٰ کیا وہ روئے زمین پر کسی کو دکھائی نہ دیا، تقریروں اور بے سود جملوں سے کردار و عمل کی سیاہی چھپانا ممکن نہیں، فرزند زرداری کی جماعت نے نہایت سنگین حالات میں سندھ کے عوام سے بدتری دغا کیا، جواب طلبی کیلئے تیار رہیں۔

Related Posts