اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نئی مخلوط حکومت میں کوئی وزارت نہیں لے رہی کیونکہ وہ اتحادیوں کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کی قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کررہے تھے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ”پی پی پی نئی حکومت میں وزارتیں نہیں لے رہی، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اتحادیوں کو پہلے جگہ دینا چاہتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنماؤں کا جمعہ کو زرداری ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں نئی حکومت میں وزارتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے وزیر خارجہ کی تجویز پر مرکزی رہنماؤں نے غور کیا۔
انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا عہدہ شیری رحمان، خورشید شاہ کمیونیکیشن، نوید قمر پیٹرولیم اور شازیہ مری کو انسانی حقوق کی وزارت دینے کی تجویز دی۔
مزید پڑھیں: ادارے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں جو ہماری فتح ہے، بلاول بھٹو