”سلیوٹ سلام“کورونا کیخلاف آگاہی مہم پر فخر زمان نے ویڈیو جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فخر زمان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فخر زمان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ مایہ ناز بلے باز فخرزمان کورونا وائرس کے خلاف مہم میں شامل ہوگئے۔ فخر زمان کا کہنا ہے کہ ”سلیوٹ سلام“ کی عادت اپنا کر خود کو کرونا سے بچائیں۔

قومی ٹیم اور لاہور قلندرز کے مایہ ناز بلے باز فخرزمان نے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی آگاہی مہم ”سلیوٹ سلام“ کے حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا‘ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں، پوری دنیا کورونا سے نبرد آزما ہے، صرف اور صرف احتیاط، احتیاط اور احتیاط ہی اس کا توڑ ہے۔

فخرزمان نے کہا کہ حالات کے تقاضے کے پیش نظر بار بار ہاتھوں کو دھوئیں، غیر ضروری میل ملاپ سے اجتناب کریں، شہری حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ مل کر کورونا کو شکست دیں گے اور انشاء اللہ اس کا خاتمہ کردیں گے۔

Related Posts