چپل پہن کر بال کراتا تھا، جوتے بھی نہیں تھے، زمان خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چپل پہن کر بال کراتا تھا، جوتے بھی نہیں تھے، زمان خان

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کا کہنا ہے ایک وقت ایسا بھی تھا جب چپل پہن کر بال کراتا تھا، جوتے بھی نہیں تھے۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے زمان خان نے کہا کہ مخالف ٹیم کے خلاف چپل پہن کر بال کرا رہا تھا تو ان لوگوں نے ہمارے کپتان سے کہا کہ تمہارے بالر کے پاس تو جوتے بھی نہیں، جس پر مجھے بہت شرمندگی ہوئی اور میں اگلے روز میچ کھیلنے بھی نہیں گیا۔

زمان خان نے کہا کہ سخت محنت کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو دیکھ کر بولر بننے کا جنون پیدا ہوا، انہیں میں بچپن سے دیکھتا ہوا آرہا ہوں، میرے بولنگ کرانے کا اسٹائل نیچرل ہے اور اسی اسٹائل کو نکھارنے کی پریکٹس کرتا ہوں۔

حارث رؤف کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، کیا شائقین کو تنقید کا حق نہیں؟

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں موقع ملا تو بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو ڈیتھ آوور میں آؤٹ کروں گا۔

Related Posts