جنسی درندگی کا شکار بچوں کی مدد کیلئے زینب الرٹ ایپ کا افتتاح کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنسی درندگی کا شکار بچوں کی مدد کیلئے زینت الرٹ ایپ کا افتتاح کردیا گیا
جنسی درندگی کا شکار بچوں کی مدد کیلئے زینت الرٹ ایپ کا افتتاح کردیا گیا

اسلام آباد: وزارت انسانی حقوق نے گمشدہ اور جنسی درندگی کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کے لیے زینب الرٹ ایپ کا باضابطہ افتتاح کر دیاہے۔

یاد رہے کہ زینب الرٹ ایپ پاکستان سیٹرن پورٹل سے منسلک ہوگی اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ زینب الرٹ ایپ کا افتتاح 2018ء میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی زینب کے والد امین انصاری نے کیا۔

زینب الرٹ ایپ پاکستان سیٹرن پورٹل اور تمام ڈی پی اوز کیساتھ بھی منسلک ہوگی۔ اس کے ذریعے بچوں کی فوری بازیابی اور ایف آئی آر اندراج کے لیے ریاستی مشینری بروقت متحرک ہو سکے گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے مانیٹرنگ سے پولیس پر بھی پریشر رہے گا۔ زینب کے والد امین انصاری بھی اس مقوع پر موجود تھے۔

زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ بروقت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے معصوم پھول جیسے بچے درندگی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ پولیس کو جوابدہ بنانے کیساتھ سخت قانون سازی ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: تاریخ کا انوکھا کیس، لڑکی نے لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنا شروع کردیا

Related Posts