امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک شہر کی میئر شپ کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں بھارتی نژاد امیدوار ظہران ممدانی کی کامیابی پر شدید تنقید کی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں ممدانی کو “سو فیصد پاگل کمیونسٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ “دیکھنے میں بھی خوف ناک لگتا ہے، اس کی آواز کرخت ہے اور وہ زیادہ ذہین بھی نہیں ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ممدانی کو کانگریس وومن الیگزانڈریا اوکاسیو کورتیز (AOC) اور سینیٹر چک شومر کی حمایت حاصل ہے اور یہ کہ ممدانی کی جیت امریکہ کو انتہا پسند بائیں بازو کی طرف دھکیلنے کا اشارہ ہے۔
ظہران ممدانی، جو خود کو “ڈیموکریٹک سوشلسٹ” کہتے ہیں نیویارک کے عوام کو درپیش اہم مسائل جیسے کرایوں پر پابندی، مفت بس سروس، اور بچوں کے لیے ہمہ گیر نگہداشت کی فراہمی جیسے نکات پر اپنی مہم چلا کر نمایاں ہوئے ہیں۔
ظہران ممدان کی فتح کو ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر روایتی دھڑے اور ابھرتے ہوئے ترقی پسند دھڑے کے درمیان جاری کشمکش کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کی تنقید نے ممدانی کے حامیوں کو مزید متحرک کر دیا ہے اور ان کی مہم کو نیا جوش مل گیا ہے۔ ممدانی کی جیت اور ٹرمپ کی تنقید دونوں نے امریکی سیاست میں نئی بحثوں کو جنم دیا ہے۔