شاداب خان کی جگہ زاہد محمود دورہ زمبابوے کا حصہ بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zahid Mehmood Shadab Khan

لاہور:آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمودکو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ، ٹور کمیٹی نے فخر زمان کو بھی روک لیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی،بیٹسمین فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا ہے۔

لیگ اسپنر زاہد محمود ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ جبکہ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ تھے،قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی تیسرے ون ڈے میں دستیاب نہیں

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اپنے بائیں پاؤں میں انجری کے باعث چار ہفتوں کے لیے مسابقتی کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں ۔

شاداب خان جوہانسبرگ میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے۔

انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا جس میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا ہے لہٰذا انہیں چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا ہے۔

Related Posts