کراچی سبزی اور فروٹ منڈی میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے‘ زاہد اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زاہد اعوان کاڈاکٹر عشرت العباد کے وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم
زاہد اعوان کاڈاکٹر عشرت العباد کے وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم

کراچی: چیئرمین کراچی فروٹ اینڈ ویجیٹبل ٹریڈر اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن زاہد اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فروٹ اور سبزی منڈی میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اگر بہتر اقدامات نہ کئے گئے توکورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ فروٹ اور سبزی منڈی سے دن بھر شہر بھر میں مال کی سپلائی کی جارہی ہے مگر سندھ حکومت کی جانب سے یہاں کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے۔

مزدور ی پیشہ افراد بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے ایک دوسرے سے کاروبار میں مصروف ہیں۔ جس کے باعث وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

زاہد اعوان نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ریلیف پیکیج کی مد میں صوبوں کو فنڈز دیئے گئے ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو سندھ حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف کارکردگی بہت شاندار رہی ہے۔

مگر سبزی منڈی میں صورتحال اس کے برعکس دکھائی دے رہی ہے وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے اس مد میں فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث حکومت پاکستان‘ حکومت سندھ اور دیگر تمام ادارے بہت احسن طریقے سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

زاہد اعوان نے عوام سے بھی اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے حکومت کی جانب سے بتائی گئی تمام احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں اور زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

Related Posts