کراچی: کراچی سے لاہور جاکر ظہیر احمد نامی لڑکے سے شادی کرنے والی دعا زہرہ کی والدہ نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت ظہیر اور دعا زہرہ کو ہنی مون منانے کیلئے ملک سے باہر نہیں جانے دینگے۔
گزشتہ روز دعا زہرہ کا شوہر ظہیر احمد کے ہمراہ انٹرویو وائرل ہوا، جس میں اُس نے اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کیا۔
دعا زہرہ کے انٹرویو پر اُس کی والدہ کا انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’میری بچی 14 سال کی ہے، یوٹیوبر جس نے انٹرویو لیا اُس نے میری بیٹی کو بڑی سی گدی پر بٹھا کر بڑی عمر کی لڑکی دکھایا ہے، سب دیکھ رہے ہیں، دعا کو گدی پر کیوں بٹھایا گیا؟ وہ جیسی ہے اُسے ویسا کیوں نہیں دکھاتے؟‘
دعا زہرہ کی والدہ نے کہا کہ جب ہماری بچی کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے تو دو چادریں پہنا کر لایا جاتا ہے اور اس انٹرویو میں اس کو دلہن بنادیا، اُن کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے دوران صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی سے سوال ایک طرف سے ہورہا ہے اور وہ جواب دوسری طرف دیکھ کر دے رہی ہے۔
نورا فتیحی کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں میں مقبول ہوگیا