اسامہ ستی کا ماورائے عدلت قتل ،شیخ رشید استعفیٰ دیں،ظہیراحمداعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zaheer Ahmad Awan criticized the government for Osama Satti's murder

راولپنڈی:چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی راولپنڈی ظہیراحمداعوان نے کہا ہے کہ اسامہ ندیم ستی کی ہلاکت ماورائے عدلت قتل کی بدترین مثال ہے، سپریم کورٹ کےججز سے جوڈیشل انکوائری کروائی جائے وزیرداخلہ شیخ رشید استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں چور ،ڈاکوؤں ،قبضہ گروپوں ،بھتہ خوروں ،رسہ گیروں اورمنشیات فروشوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے آئے روز ورداتیں ہوتی ہیں ان کو پکڑنے کی بجائے شریف عزت داروں کو نہ صرف بےعزت تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ماورائے عدلت قتل کر دیا جاتا ہے۔

سابق سٹی جنرل سیکریٹری تحریک انصاف نے عوامی شکایات سیل ظفرالحق روڈ پر اسامہ ندیم ستی قتل کیس پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ جن معاشروں میں جزا وسزا کا نظام سرے سے موجود نہ وہاں قانون کے ڈنڈے کا ڈر ختم ہو جاتا ہے اس طرح کے اکثر کیسوں میں پولیس مدعیوں پر پریشر ڈال کر صلح کروا لیتی ہے اور ملزمان بری ہو جاتے ہیں جس سے نظام بگڑتا چلا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسامہ قتل کیس، گرفتار کیے گئے 5 پولیس اہلکاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اس طرح کے کیسوں میں ریاست کو خود مدعی بن کر ملزمان کو کیفرکردار تک پہچانا چاہیے تاکہ معاشرے میں جزا و سزا کا ڈر پیدا ہو اور جرائم کا خاتمہ ہوسکے۔

پولیس کے خلاف کیسز میں ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے ججز سے جوڈیشل انکوائری کروانی چاہیے تاکہ مدعیوں کو انصاف مل سکے۔

Related Posts