ظفر مرزا آج کورونا وائرس کے حوالے سے سارک ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zafar Mirza to take part in Saarc video conference today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا وائرس وبائی امراض سے متعلق آج سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیں گے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس وبائی امور پر ویڈیو کانفرنس کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

بھارتی وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندرامودی سارک کے تمام ممبر ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کا معاملہ‘ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب کرنے کا اعلان

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے سارک کانفرنس پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی اور علاقائی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

شام 5 بجے سارک ممالک کے رہنما کانفرنس کے ذریعے ناول کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ساتھ آنے سے موثر نتائج برآمد ہوں گے اور ہمارے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

Related Posts