اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل بخت آور حقیقی کرداروں اور سچے واقعات پر مبنی ہے۔
نادیہ اختر کی تحریر کردہ اِس ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔ کہانی ایک بہادر نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک مشکل زندگی گزار رہی ہے اور اپنے پریشان حال ماحول سے فرار ہونے کی کوشش کررہی ہے۔
ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ وہ لڑکی اپنے مستقبل کے بارے میں پرجوش ہے اور اپنے لیے ایک بہتر کل بنانے کی کوشش کرتی ہے۔
ڈرامے کی کہانی ایک نوجوان لڑکی پر مبنی ہوگی جو اپنے گھریلو مسائل اور مشکلات کوختم کرنے کیلئے کوششیں کرتی ہیں۔
ڈرامہ سیریل لاہور کی رہنے والی ایک مضبوط خاتون فرحین اشتیاق کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، جو اپنی اکلوتی بیٹی کو پالنے اور اسے معاشرے کی بری نظروں سے بچانے کے لیے مرد ہونے کا ڈرامہ کرتی ہے۔
فرحین ایک بہت محنتی انسان ہے اور اس نے ڈومینوز پیزا میں بطور کیشیئر بھی کام کیا ہے، وہ Uber بھی چلاتی ہیں اور لاہور میں اپنی بیٹی کے ساتھ انتہائی جدوجہد کی زندگی گزار رہی ہیں۔ وہ گزشتہ 8 سال سے لاہور میں مقیم ہیں۔
یمنیٰ زیدی کے علاوہ کاسٹ میں زاویار نعمان اعجاز، ثاقب سمیر، میزنا وقاص، نورین گلوانی، شمعون عباسی، سنیل شنکر، ہما نواب اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔