اداکارہ یمنیٰ زیدی کی انٹری نے ڈرامہ سیریل پری زاد کو چار چاند لگا دئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عینی کے کردار میں یمنیٰ زیدی کی انٹری، پری زاد دلچسپ رخ اختیار کر گیا
عینی کے کردار میں یمنیٰ زیدی کی انٹری، پری زاد دلچسپ رخ اختیار کر گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ٹی وی سیریل میں اداکاری کو سراہا جارہا ہے، یمنیٰ زیدی کی عینی کے کردار میں پری زاد میں انٹری نے کہانی کو دلچسپ مرحلے میں داخل کردیا۔

اپنی پہلی ہی قسط سے مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والا ٹی وی سیریل مرکزی اداکار احمد علی اکبر کی جاندار اداکاری کے باعث پہلے ہی مشہور ہے۔ گزشتہ شب نشر ہونے والی تازہ ترین قسط بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس پر فرانسیسی مزاحیہ کامیڈی سیریز شروع، دلچسپ بات کیا ہے؟

اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کر گئے، شوبز شخصیات کا اظہارِ تعزیت

یو ٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے بعد جلد ہی پری زاد کی تازہ ترین قسط کو 45 لاکھ سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔ نئی قسط میں عینی کے کردار میں یمنیٰ زیدی کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔ ٹوئٹر صارفین کاکہنا ہے کہ یمنیٰ زیدی کی پرفارمنس کا جواب نہیں۔ 

ٹی وی سیریل پری زاد ہم ٹی وی کے ذریعے نشر کیا جارہا ہے جس کی کاسٹ اور شاندار کہانی کے باعث اسے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی۔ ڈرامے کی ہدایات شہزاد کشمیری نے دیں جبکہ اداکاروں میں احمد علی اکبر اور کرن تعبیر شامل ہیں۔

اداکارہ اشنا شاہ، تانیہ حسین، عروہ حسین، نعمان اعجاز، یمنیٰ زیدی، صبور علی اور مشال خان بھی ڈرامہ سیریل میں مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔ پری زاد کی کہانی ایک سانولے چہرے کے مالک شخص پری زاد کے گرد گھومتی ہے جو ذہین اور شریف ہے۔ 

 

Related Posts