یمنیٰ زیدی کی قطر میں تعطیلات میں موج مستی، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Yumna Zaidi enjoys vacation in Qatar

پاکستانی شوبز اسٹار یمنیٰ زیدی اس وقت مشرق وسطیٰ کے خوبصورت ملک قطر میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، انہوں نے قطر کے وزٹ کی ایک انسٹاگرام ریل شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے ایک خوبصورت روایتی عربی انداز اپناتے ہوئے کفیہ پہنا ہے۔اداکارہ کی ریل کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا اور ان کے کمنٹس کے سیکشن میں تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شام ادریس نے ثبوت کے ساتھ ڈکی بھائی کے جھوٹ بے نقاب کر دیے

یمنیٰ زیدی پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی ایک شاندار اداکارہ ہیں جن کی شاندار اداکاری کو ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں سراہا جاتا ہے۔
“تیرے بن” کی اداکارہ کے انسٹاگرام پر 9.6 ملین فالوئرز ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں “بختاور”، “پری زاد”، “پیار کے صدقے”، “رازِ اُلفت”، “تیرے بن”، “گزارش”، “تھکان”، “زرا یاد کر”، “عشقِ لا” اور “یہ راہ دل” شامل ہیں۔

نیلم منیر نے شوہر کے ساتھ پیار بھرے لمحات کی نئی تصاویر شیئر کردیں

یمنیٰ زیدی کو حال ہی میں گرین انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل بہت میں سراہا گیا ہے۔ وہ اس وقت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل “قرضِ جان” میں اپنی بہترین پرفارمنس کے لیے بھی تعریفیں حاصل کر رہی ہیں۔

Related Posts