’کبھی میں کبھی تم‘ سے بالی ووڈ ہٹ تک: 2024 میں یوٹیوب پر پاکستان کی مقبول ترین ویڈیوز کی فہرست 

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

YouTube unveils Pakistan’s top videos of 2024
یوٹیوب نے سال 2024 کے اختتام پر پاکستان کے مقبول ترین ویڈیوز، میوزک ویڈیوزاور کری ایٹرز کی فہرست جاری کی ہے جو ملک کے ویڈیو دیکھنے کے رجحانات اور معلومات کے استعمال کے بدلتے ہوئے انداز کی عکاسی کرتی ہے۔
سب سے زیادہ ٹرینڈنگ ویڈیوز
تفریحی مواد نے فہرست پر غلبہ رکھا، جس میں مقامی ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں نمایاں رہیں۔ سب سے زیادہ مقبول تین ویڈیوز یہ تھیں:
1۔عشق مرشد قسط 20
2۔جان نثار قسط 01
3۔کبھی میں کبھی تم قسط 01
دیگر قابل ذکر ویڈیوز میں شامل ہیں:
ٹائیگر ناگیشورا راؤ مکمل ہندی ڈبڈ فلم
اکھاڑا قسط 01
عبداللہ پور کا دیوداس قسط 01
سب سے زیادہ مقبول میوزک ویڈیوز
میوزک ویڈیو کیٹیگری میں بین الاقوامی اور مقامی فنکاروں کا امتزاج دیکھنے کو ملا۔ سب سے مقبول تین میوزک ویڈیوز یہ تھیں:
1۔’90 نَبّے نَبّے‘ از گپی گریوال اور جیسمن سینڈلاس
2۔’آج کی رات‘ (اسٹری 2)
3۔’بالو بتیاں‘ علی ظفر اور عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی
دیگر مشہور گانوں میں توبہ توبہ، تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا اور لہنگا شامل ہیں۔
سب سے زیادہ مقبول کری ایٹرز
پاکستان میں لائف اسٹائل، صحت اور تعلیمی مواد میں دلچسپی بڑھتی نظر آئی۔ مقبول ترین کری ایٹرز یہ تھے:
1۔رجبز فیملی
2۔عنایہ اشال فیملی
3۔ارشد ریلز
دیگر نمایاں کری ایٹرز میں ڈکی بھائی، ڈاکٹر امتیاز احمد اور چھوٹا علی ویلاگز شامل ہیں۔
مواد کی تخلیق میں اضافہ
2024 میں پاکستانی صارفین کی جانب سے یوٹیوب پر مواد کی تخلیق میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 60فیصد زیادہ تھی۔ مزید یہ کہ، پلیٹ فارم سے سالانہ 1 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والے کری ایٹرز کی تعداد میں 25فیصد  اضافہ ہوا۔

Related Posts