ٹک ٹاک کی محتاجی ختم، یوٹیوب نے زبردست فیچر متعارف کروادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک کی محتاجی ختم، یوٹیوب نے زبردست فیچر متعارف کروادیا
ٹک ٹاک کی محتاجی ختم، یوٹیوب نے زبردست فیچر متعارف کروادیا

کراچی: یوٹیوب کی جانب سے ایک زبردست فیچر متعارف کروا دیاگیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں یوٹیوب نے ٹک ٹاک سے مماثلت رکھنے والی شارٹ ویڈیوز کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا، جو ڈسکور پینل میں دیکھی جاسکتی تھیں۔

ٹک ٹاک سے مماثلت رکھنے والے اس فیچر کو یوٹیوب شارٹس کا نام دیا گیا تھا اور اب یہ سب صارفین کو دستیاب ہے۔یہ سیکشن فی الحال یوٹیوب ایپ میں کسی ویڈیو کو اوپن کرنے پر نیچے سجیسٹڈ ویڈیوز اسکرول کرنے پر دیکھا جائے گا

بہت جلد اس سیکشن کے لیے یوٹیوب ایپ کے اوپری حصے میں کروم کاسٹ بٹن کو ہٹا کر جگہ بنائی جائے گی اور یوٹیوب کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لئے یہ کام بہت جلد کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب یوٹیوب شارٹس میں 15 سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کریٹیر ٹولز سے تیار کرکے اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔یہ ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا فیچر ہے،جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ایک ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن فیچر بھی شامل ہے۔

ان مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا اور اس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی۔

یوٹیوب شارٹس کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب یہ لگ بھگ دنیا بھر میں دستیاب ہے۔تاہم اب بھی شارٹ ویڈیوز بنانے کی سہولت تمام صارفین کو دستیاب نہیں۔جس پر ابھی کام چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی مقبولیت کے بعد تمام سوشل میڈیا ایپس میں اس کی مختصر ویڈیوز کے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سب سے پہلے انسٹاگرام نے ریلز کے نام سے نیا سیکشن متعارف کرایا، جبکہ اسنیپ چیٹ کی جانب سے بھی ایسا کیا جاچکا ہے۔مگر یوٹیوب نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

Related Posts