سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی منظورکر لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کیلئے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کاغذاتِ نامزدگی بر وقت جمع کرادئیے تھے جس کے بعد ان پر اعتراض لگایا گیا تاہم آج الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر لگایا گیا اعتراض مسترد کردیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کیلئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر مختلف اعتراضات اٹھائے تھے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوارسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے۔

پی ٹی آئی رہنما فرید رحمان نے گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم پر حقائق چھپانے کا الزام لگایا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزایافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے

Related Posts