یونس خان کرکٹ کیرئیر کے دوران ساتھیوں کی مدد کرتے تھے۔شان مسعود

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونس خان کرکٹ کیرئیر کے دوران ساتھیوں کی مدد کرتے تھے۔شان مسعود
یونس خان کرکٹ کیرئیر کے دوران ساتھیوں کی مدد کرتے تھے۔شان مسعود

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود نے کہا ہے کہ یونس خان کرکٹ کیرئیر کے دوران ساتھیوں کی مدد کرتے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کا بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یونس خان کیرئیر کے دوران ساتھیوں کی مدد کرتے تھے اور خود سے زیادہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کرنے میں وقت گزارتے تھے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق شان مسعود نے کہا کہ یونس خان کو بیٹنگ کوچ کے نئے کردار میں دیکھنے کا مطلب معلومات کا خزانہ ملنا ہے جس سے بہت فائدہ ہوگا۔

شان مسعود نے کہا کہ یونس خان کے بیٹنگ کوچ بننے کی خبر پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسن اقدام ہے جس سے پاکستان کے بہترین کرکٹر سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

Related Posts