نریندر کا دورۂ کرناٹک، احتجاج کے ڈر سے نوجوان کی سیاہ ٹی شرٹ اتروالی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلور: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کرناٹک کے دورے کے موقعے پر احتجاج کے ڈر سے سکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کی سیاہ ٹی شرٹ اتروالی کہ کہیں اسے مظاہرے میں استعمال نہ کر لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کے ذہن میں نریندر مودی کے دورے کے موقعے پر احتجاج کا اتنا خوف تھا کہ انہوں نے ایک لڑکے کی سیاہ ٹی شرٹ اتروا دی جبکہ نوجوان اتوار کے روز ریلی میں شرکت کیلئے پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندو انتہا پسندوں کا پروپیگنڈا فاش،  مسلمان صحافی کو قتل کی دھمکیاں

دلچسپ طور پر کرناٹک پولیس نے نوجوان کو روکا اور اس کی ماں سے لڑکے کی ٹی شرٹ اتارنے کا کہا۔ خاتون نے نہ چاہتے ہوئے بھی ٹی شرٹ اتار دی۔ میٹل ڈٹیکٹر سے گزارنے کے بعد بھی لڑکے کو دوبارہ ٹی شرٹ نہیں پہننے دی گئی۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی کے پروٹوکول کے ساتھ خطرہ مول نہیں لے سکتے جبکہ ان دنوں بھارتی وزیر اعظم کو ملک کے کئی حصوں میں بد ترین مخالفت کا سامنا ہے۔ کئی مقامات پر “مودی جی” کو کالے جھنڈے دکھائے گئے۔

کرناٹک کے عوام میں نوجوان کے خلاف ٹی شرٹ اتارنے کی کارروائی پر غم و غصہ پایا جاتا ہے تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلے کے سامنے کسی نے زبان نہ کھولی۔  بعد ازاں عوام کو کہتے سنا گیا کہ وزیراعظم کو کالے رنگ سے ڈر کیوں لگتا ہے؟

 

Related Posts