شہر قائد، نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد، نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو قتل کردیا، ملزم گرفتار
شہر قائد، نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

کراچی: کلفٹن کے علاقے میں نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم حسنین قمر کو حراست میں لے لیا۔کلفٹن بلاک ٹو میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی مقتولہ کی شناخت نور الہدی کے نام سے ہوئی ہے۔

قتل کے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی ساؤتھ نے ملزم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم حسنین سرکاری ملازم ہے اور بلدیہ جنوبی کے محکمہ اسداد تجاوزات میں کام کرتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حسنین کو اپنی بہن نور الہدء پر شک تھا کہ اس کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ اس بات کو وہ برداشت نہ کر سکا اور اس نے اپنی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم حسنین کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts