کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، مقتول کا آج ولیمہ تھا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، مقتول کا آج ولیمہ تھا
کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، مقتول کا آج ولیمہ تھا

کراچی: کشمیر روڈ پر فائرنگ سے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا، مقتول شاہ رخ کا آج ولیمہ تھا۔

ذرائع کے مطابق کشمیر روڈ مقتول شہری کے گھر کے سامنے واردات ہو رہی تھی،شہری نے مزاحمت کی تو ڈکیتوں نے فائرنگ کردی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہ رخ نامی شہری زخمی ہوا۔

زخمی شہری کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر کچھ دیر قبل شاہ رخ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، آج اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران تین شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا ہے، ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، موبائل مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی بڑی ڈکیتی، 1 کروڑ 46لاکھ غائب

تمام فیلڈ آفیسرز کو ازخود پولیس پیٹرولنگ کو مانیٹر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ پولیس کا گشت بڑھانے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے احکامات بھی صادر کردیئے گئے۔

Related Posts