کراچی، سچل میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی جواں سال شخص جاں بحق

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے

شہرِ قائد کے علاقے سچل میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے جواں سال شخص کو شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سچل کے علاقے محمد خان گوٹھ میں پیش آیا جہاں کار پر سوار 35سالہ حسنین حیدر پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔ حسنین حیدر دوست کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد، ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی کے ساتھ زیادتی

ایس ایچ او سچل تھانہ چوہدری سلیم کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت سے متعلق دکھائی دیتا ہے۔ مقتول کے دوست کا کہنا ہے کہ حسنین نے گاڑی روکنے کی بجائے ملزمان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔

گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں ملزمان سڑک پر گر گئے اور کار پر فائرنگ کردی۔ اسی دوران گاڑی چلانے والے حسنین کو گولیاں لگی جس سے شدید زخمی ہونے کے باعث اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او سچل تھانہ کا کہنا ہے کہ نیو رضویہ سوسائٹی کے رہائشی حسنین کو کمر، پیٹ اور سینے پر گولیاں لگیں۔ ہم جائے وقوعہ پر عینی شاہدین سے بھی سوال وجواب کر رہے ہیں۔ 

Related Posts