اوکاڑہ: ایک افسوسناک واقعہ میں، پاکستان ریلوے کے ملازم نے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر ایک نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ذرائع کے مطابق، 10 مئی کو اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر حسیب نامی پی آر اسٹاف نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
کراچی پولیس اسٹیشن میں ریپ کا شکار لڑکی نے ریلوے ملازمین کے خلاف شکایت درج کرادی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریپ کیس کے بعد سٹیشن ماسٹر کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سے قبل کراچی کی ایک خاتون کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں دو ٹکٹ چیکرز اور اس کے سپروائزر نے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
خاتون کے الزام کی بنیاد پر کراچی سٹی اسٹیشن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کی بد ترین ڈھٹائی، غزہ پر حملے روکنے سے انکار کردیا
ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ 27 مئی 2022 کو پیش آیا جب متاثرہ لڑکی، جس کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ہے، ملتان ریلوے اسٹیشن سے کراچی کے لیے ٹرین میں سوار ہوئی تھی۔