ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان لڑکی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان لڑکی جاں بحق
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان لڑکی جاں بحق

صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہاتھ میں پستول تھام کر ویڈیو بناتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلی گئی جس سے ٹک ٹاک اسٹار 22 سالہ نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے علاقے خورشید آباد میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی نوجوان لڑکی کی اتفاقیہ گولی کا شکار وہ خود بن گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق گولی چلنے کے بعد ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے مقام پر ہی لڑکی کا انتقال ہوگیا جبکہ پاکستان میں یہ اپنی طرز کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

ویڈیو بناتے ہوئے خطرناک انداز اپنانے کے باعث پہلے ہی کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ٹک ٹاک اسٹارز میں خطرناک ویڈیوز بنانے کا رجحان عوام میں مقبولیت حاصل کرنے کیلئے پیدا ہوا جو عوام کی جانیں لے رہا ہے۔

پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے کم و بیش 1 درجن افراد خطرناک ویڈیو بناتے ہوئے گزشتہ 1 سال کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، تاہم خطرناک ویڈیوز بنانے کے رجحان میں اب تک کوئی کمی نہیں آئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مختصر ویڈیو بنانے کی موبائل ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور پاکستانی نوجوان کی جان لے لی، بہاولنگر میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بہاولنگر کے شہر منچن آباد میں پیش آیا جہاں دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے نوجوان محمد سفیان پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں ڈوب گیا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے ایک اور انسانی جان لے لی

Related Posts