کوئٹہ میں مذاکرات کی کامیابی کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں مذاکرات کی کامیابی کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
کوئٹہ میں مذاکرات کی کامیابی کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد سے ہڑتال پر موجود ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبہ بلوچستان کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز آج سے ہڑتال ختم کر رہے ہیں اور مریضوں کیلئے سروسز بحال کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب حکومتی ٹیم کے ترجمان زمرک اچکزئی کے مطابق ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ جمہوری نظامِ حکومت کے تحت احتجاج ہر شہری کا حق ہوتا ہے۔

حکومتی ٹیم کے ترجمان نے ڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ جام کمال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پر تشدد عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اس موقعے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر نے تشدد کو انسانیت کی تذلیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات جمہوری حکومت کیلئے تشویشناک ہیں جبکہ ہمیں حفاظتی سامان نہیں ملا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسویس ایشن کے صدر نے کہا کہ مسائل کے حل کی یقین دہانی اور عوام کی مشکلات سامنے رکھتے ہوئے ہم نے ہڑتال ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی سامان کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائز جن میں پی پی ایز (پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ) بھی شامل ہیں، کوئٹہ روانہ کی گئیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس روک تھام کیلئے طبی سامان کوئٹہ روانہ

Related Posts