تم پیاری تھیں اور ہمیشہ رہوگی، عمران اشرف کا اہلیہ کیلئے پیار بھرا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تم پیاری تھیں اور ہمیشہ رہوگی، عمران اشرف کا اہلیہ کیلئے پیار بھرا پیغام
تم پیاری تھیں اور ہمیشہ رہوگی، عمران اشرف کا اہلیہ کیلئے پیار بھرا پیغام

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار عمران اشرف کہتے ہیں کہ اْن کی اہلیہ پیاری تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔انسٹاگرام پر عمران اشرف کی اہلیہ نے اپنی تین تصویروں پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔

مذکورہ فوٹو کولاج کی پہلی تصویر اْن کے بیٹے کی پیدئش سے قبل کی ہے، دوسری تصویر بیٹے کی پیدائش کے بعد کی ہے جبکہ تیسری اور آخری تصویر حال ہی کی ہے۔

عمران اشرف کی اہلیہ نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے عمران سے کہا کہ سب کہتے ہیں کہ میں بہت پتلی ہوں جس میں اْنہوں نے جواب دیا کہ نہیں‘۔

کرن عمران نے کہا کہ ’میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ میں بہت موٹی ہوں، اس پر بھی اْنہوں نے جواب دیا کہ نہیں‘۔اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ ’اس سب کے بعد عمران نے مجھ سے کہا کہ تم پیاری تھی اور ہمیشہ رہوگی‘۔

کرن عمران نے کہا کہ ’بس آپ اپنوں کو خود اعتمادی دیں اور پھر دیکھیں کہ وہ کتنے مضبوط اور خوش ہوتے ہیں‘۔کرن عمران کا کہ کہنے کا مقصد تھا کہ اپنوں سے محبت کرنی چاہئے، کیونکہ اپنے اپنے ہوتے ہیں۔

Related Posts