بلیک کافی ایک مقبول مشروب ہے جو اپنے ذائقے، کم کیلوریز اور فوری طور پر توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت کے لیے معروف ہے۔ یہ وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے پسندیدہ مشروبات میں سے ایک ہے۔
اگرچہ یہ مشروب صحت کے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے جیسا کہ بہتر ارتکاز، میٹابولزم اور اینٹی آکسیڈنٹس اس کے فوائد میں شامل ہیں تاہم کسی بھی شخص کے لیے اس کے ممکنہ مضر اثرات سے آگاہ ہونا بھی ضروری ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلیک کافی کا زیادہ مقدار میں استعمال یا اس کی اجازت نہ دینے والے مخصوص حالات میں اس کا استعمال جسم پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اس سے ہونے والے منفی اثرات یہ ہوسکتے ہیں۔
تعلقات میں گرم جوشی، بنگلا دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آسان کردیا
نظام انہضام کے مسائل
بلیک کافی کی تیزابیت معدے کی پرت میں جلن اور ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ آپ کو خالی پیٹ بلیک کافی پینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایسڈ ریفلکس، سینے کی جلن یا بدہضمی کا سبب بن سکتی ہے۔
نیند میں خلل
کافی کے اہم اجزاء میں سے ایک کیفین ہے۔ کافی کو اگر دن میں دیر سے استعمال کیا جائے تو یہ نیند کے انداز میں مداخلت کرسکتی ہے۔ کافی کا ضرورت سے زیادہ استعمال بے خوابی یا نیند کے چکر میں خلل کا باعث بن سکتا ہے۔
پریشانی اور تناؤ
بلیک کافی میں کیفین کے مواد کی وجہ سے محرکات ہوتے ہیں جو ایڈرینالین کے اخراج کا سبب بن سکتے ہیں جو لوگوں کو چوکنا اور توانائی بخش محسوس کراتے ہیں لیکن اس کی زیادہ خوراک کچھ لوگوں میں شدید اضطراب کے حملوں، بے خوابی اور یہاں تک کہ گھبراہٹ کے حملوں کا سبب بن سکتی ہے۔ اضطراب کے عارضے میں مبتلا افراد کو بلیک کافی سے پرہیز کرنا چاہیے۔
ہڈیوں کی صحت
بڑی مقدار میں بلیک کافی پینے کا تعلق کیلشیم کے جذب میں کمی سے بھی ہے۔ اس طرح زیادہ کافی پینا وقت کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی کثافت میں کمی کا باعث بن سکتا اور آسٹیوپوروسس کا باعث بن سکتا ہے۔ خاص طور پر پوسٹ مینوپاسال خواتین یا ایسی خواتین میں جو کیلشیم پر مشتمل مشروبات کو بلیک کافی سے تبدیل کرتی ہیں میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
دل کی دھڑکن
بلیک کافی میں موجود کیفین مرکزی اعصابی نظام کو متحرک کر سکتی ہے جو دل کی دھڑکن میں اضافہ یا اس میں بے قاعدگی کا باعث بن سکتی ہے۔ پہلے سے موجود دل کی بیماری والے افراد کے لیے بہت زیادہ کالی کافی پینا خطرناک ہو سکتا ہے۔
جسم میں پانی کی کمی
بلیک کافی ایک پیشاب آور چیز ہے اور اگر زیادہ مقدار میں لی جائے تو پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ پانی پی کر جسم کو ہائیڈریٹ کرکے اس اثر کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ سپر بلیک کافی کا مشروب اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو فری ریڈیکلز سے لڑنے اور دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔