اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران صحت اور ملازمت میں سے کسی ایک کو منتخب نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دونوں ہی چیزیں زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف پوری دنیا جنگ میں مصروف ہے جبکہ اِس دوران ہم صحت یا روزگار میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کرسکتے کیونکہ یہ دونوں آپس میں منسلک ہیں۔
پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اگر آپ صحت یا روزگار میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں تو کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ جنگ کے دوران آپ یا تو دونوں ہی چیزوں سے خدانخواستہ محروم ہوسکتے ہیں یا پھر دونوں محاذوں پر کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔
There is no choice between health or jobs in the fight against #COVID19.
They are interlinked.
We will either win on all fronts or fail on all fronts.https://t.co/05pxArt04B
— António Guterres (@antonioguterres) July 9, 2020
یہ بھی پڑھیں: انسدادِ دہشت گردی کے نام پر حقوق کی پامالی قبول نہیں۔اقوامِ متحدہ