عراق کے یزیدی فرقے نے اپنا نیا روحانی پیشوا چن لیا، علی الیاس بابا شیخ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Yazidis appoint new spiritual leader in Iraq - in pictures

بغداد :عراق میں یزیدی فرقے نے اپنے اعلیٰ عالم کی وفات کے بعد ایک نیا روحانی پیشوا منتخب کرلیا۔

 لالش میں ہونے والی ایک تقریب میں یزیدی فرقے نے علی الیاس کو باضابطہ طور پر اپنے نئے مذہبی رہنما بابا شیخ کے نام سے منسوب کیا۔

یزیدی مذہبی اور نسلی اقلیت ہیں جن میں سے بیشتر شمالی عراق میں رہتے ہیں،ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 5لاکھ یزیدی ہیں جو زیادہ تر عراق کے نینوا کے میدانی علاقوں میں مقیم ہیں۔

یزیدی فرقے نے داعش کے ہاتھوں سخت ظلم و ستم کا سامنا کیا ، داعش نے 2014 میں اس خطے کو اپنے قبضہ میں کیا اور ہزاروں یزیدیوں کو ہلاک کیا، غلام بنایااور ان کے ساتھ زیادتی کیں۔

جولائی میں ہیومن رائٹس گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ داعش کے کنٹرول کے دوران ہزاروں خواتین اور بچے شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار رہے۔

بدھ کے روز سیکڑوں افراد نئے قائد کو عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار پر جمع ہوئے، لالش میں منعقدہ تقریب کے لئے خصوصی لباس پہنے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:شہزادی ڈیانا کی ناکام شادی کا راز فاش کرنیوالے انٹرویو کی تحقیقات کا فیصلہ

ان کے سابق روحانی سربراہ خرٹو حاجی اسماعیل گذشتہ ماہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کے جانشین علی الیاس صرف 40 کے ہیں۔

Related Posts