وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ملک سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، ان کا علاج پاکستان میں ممکن ہے اور کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کل ہی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے طریقہ علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2018کے دوران پوری دنیامیں20 لاکھ خواتین بریسٹ کینسرکا شکار ہوئیں، یاسمین راشد
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کو امیونو گلوبن کے انجکشنز لگائے جا رہے ہیں ، پلیٹ لیٹس کی کمی کا جو مسئلہ ہے، وہ دور کیا جائے گا، جبکہ اس کا سبب معلوم کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلیٹ لیٹس میں کمی کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا پاکستان میں علاج نہ ہو، ڈاکٹر طاہر شمسی نے بھی میاں صاحب سے گفتگو کی، امید ہے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد جلد صحتیابی کی طرف لوٹیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے علاج کے لیے بیرونِ ملک منتقلی کا مشورہ دے دیا۔
غیر ملکی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے ، ان کا علاج شروع کرنے سے قبل مرض کی تشخیص بے حد ضروری ہے، جو پاکستان میں ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں: برطانوی ڈاکٹرز کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کا مشورہ