اسلام آباد: شہر اقتدار میں زیادتی اور جنسی ہراسگی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، انٹرنیشنل کرکٹر یاسر شاہ اور ان کا دوست فرحان زیادتی کیس میں نامزد۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں یاسرشاہ اور ان کے دوست فرحان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق یاسر شاہ کے دوست فرحان نے اس سے فون نمبر لیا
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرحان یاسر شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بھی بات کرواتا تھا، دونوں نے مجھے بھلاپھسلا کر شیشے میں اتارا۔
متن کے مطابق 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بٹھایااورایف الیون فلیٹ پرلے گیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی۔
ایف آئی آر کے مطابق مزاحمت کرنے پرمیرے ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ فرحان نے دھمکی دی کہ کسی سے ذکرکیاتو ویڈیو وائرل کردونگا اورجان سے بھی مار دونگا۔
فرحان نے یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی، یاسرشاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا۔
فرحان نے بعد میں بھی بلیک میل کیا اور زیادتی کانشانہ بنایا، فرحان یاسرشاہ سے فون پربات کرواتااور اس سے بھی تعلقات استوار کرنے پر مجبورکرتا۔
ایف آئی آر کے مطابق 11 ستمبرکو واٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کے بارے میں بتایا تو مذاق اڑایا اور کہا مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں۔
یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے،اعلیٰ افسران سے دوستی ہے، جب پولیس کو درخواست دینے کا کہا تویاسر شاہ نے کہا کہ جوہونا تھا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: لاکھوں کا جہیز مانگنے پر دلہن کے اہل خانہ نے دلہا کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل