یاسر نواز کی ندا کے فارمولا 1 ریسنگ کار کلپ پر ہیلمٹ اور دوپٹہ پہن کر اداکاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یاسر نواز کی ندا کے فارمولا 1 ریسنگ کار کلپ پر ہیلمٹ اور دوپٹہ پہن کر اداکاری
یاسر نواز کی ندا کے فارمولا 1 ریسنگ کار کلپ پر ہیلمٹ اور دوپٹہ پہن کر اداکاری

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار اور فلمساز یاسر نواز نے اپنی اہلیہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر کے فارمولا 1 ریسنگ کار پر وائرل ہونے والے کلپ پر ہیلمٹ اور دوپٹہ پہن کر اداکاری کی ہے جس نے ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر کا پرانا ویڈیو کلپ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں مارننگ شو کی میزبان اپنے مہمانوں سے مختلف سوالات کرتی ہیں۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار یاسر نواز نے ندا یاسر کی نقل اتارتے ہوئے مارننگ شو کی آڈیو پر جاندار ادا کاری کی۔ ندا یاسر بننے کیلئے دوپٹہ اور مہمان بننے کیلئے ہیلمٹ پہن لیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)

خیال رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر کو خود بھی اپنی ریسنگ کار (فارمولا 1) سے متعلق حال ہی میں وائرل ہوجانے والی ویڈیو پر ہنسی آگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شوبز سے تعلق اپنی جگہ، لیکن میں بھی ایک عام انسان ہوں۔

 حال ہی میں مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کو سوشل میڈیا پر ماضی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور تنقید، طنز و تشنیع اور میمز کا سامنا کرنا پڑا جس پر ندا یاسر کا ردِ عمل سامنے آگیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کا تعلق 2016 کے مارننگ شو سے ہے جب ندا یاسر نے اپنی فارمولا 1 ریسنگ کار بنانے میں کامیابی حاصل کرنے والے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے دو طلبہ  کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں: ریسنگ کار پر سوالات کی ویڈیو وائرل، ندا یاسر کو خود بھی ہنسی آگئی

Related Posts