پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ڈرامہ نگار اور ٹی وی میزبان یاسر حسین نے اپنے بیٹے کبیر سے ملاقات کیلئے آنے والے تایا وجاہت کے ہمراہ فیملی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں فلم کراچی سے لاہور کی خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ڈائریکٹر وجاہت رؤف اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ یاسر حسین، اقراء عزیز اور کبیر سے ملاقات کیلئے آئے۔
مشہورومعروف اداکار یاسر حسین نے تصویر کو فیملی فوٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کبیر حسین کے تایا تائی اور ان کا بیٹا ہم سے ملاقات کیلئے آئے۔ یاسر حسین نے عاشر وجاہت، وجاہت روؤف اور شازیہ وجاہت کو ٹیگ کیا۔
یاسر حسین کی پوسٹ کی گئی تصویر پر عاشر وجاہت نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے اقراء عزیز کے شیر خوار بچے کبیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا دی جبکہ یاسر حسین کی طرف سے فیملی فوٹو شیئر کرنے کا سلسلہ نیا نہیں ہے۔
اداکار یاسر حسین سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً ذاتی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جن میں اقراء عزیز اور کبیر نظر آتے ہیں۔ یاسر حسین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی مندرجہ ذیل تصویر میں انہیں کبیر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اقراء عزیز اور یاسر حسین کی شادی آج سے 2 سال قبل 2019 میں ہوئی اور رواں برس کے دوران فنکار جوڑے نے اپنے پہلے بچے کبیر کو زندگی کے آغاز کیلئے خوش آمدید کہا جس کی پہلی تصویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین کی سیریل کلر جاوید اقبال کے روپ میں پہلی تصویر