یاسر حسین بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے، ویڈیو شیئر کردی

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
یاسر حسین بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے، ویڈیو شیئر کردی
یاسر حسین بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے، ویڈیو شیئر کردی

کراچی:معروف اداکار یاسر حسین نے گزشتہ روز ہونے والی بارش میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک اور چھکا لگا دیا،خبروں کی زینت بنے رہنے والے یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی۔

اداکاریاسر حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کراچی کی بارش سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور بارش کو انجوائے کرتے ہوئے اپنے محلے کے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

ان کی جانب اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹنگ لائن پر موجود یاسر حسین نے بڑے ہی عمدہ انداز میں بال کو ہٹ کیا۔

یاسر حسین نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بلّے سے جو بال ہٹ کی اصل میں وہ ایک چھکّا تھا۔

Related Posts